
دوسری جانب سبز چائے موڈ کو بہتر کرنے اور کسی کام پر ارتکاز (فوکس) بڑھانےمیں بھی مدد دیتی ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق سبزچائےجینیاتی طور پرایسی تبدیلیاں بھی لاتی ہیں جو طویل عمری کو ممکن بناسکتی ہیں۔ دوسری جانب اینٹی آکسیڈنٹس ، پولی فینولز اور کلوروجینک ایسڈ انسولین مزاحمت کم کرتے ہیں، خلوی تباہی کم کرتےہیں اور بدن کی اندرونی سوزش کم کرتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق سبز چائے میں ایک خاص قسم کا امائنو ایسڈ پایا جاتا ہے جسے ’تھیانائن‘ کہتے ہیں۔ تھیانائن اس کے پتوں میں موجود ہوتا ہے۔ یہ پورے بدن اور بالخصوص دماغ کو پرسکون رکھتا ہے۔ اس کے علاوہ طبیعیت کی بے چینی اور تناؤ کو بھی کم کرنے میں لاثانی ہے۔
ایک تحقیق کے مطابق سبزچائے کا مسلسل استعمال پرسکون نیند میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ جاپان کی یونیورسٹی آف شیزوکا کے ماہرین نے طویل مطالعے کے بعد جرنل ’نیوٹریئنٹس‘ میں لکھا تھا کہ سبز چائے میں موجود کچھ اہم اجزا دل و دماغ کو سکون دیتے ہیں اور گہری نیند لانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
from صحت https://ift.tt/nh7sdkr
0 Comments