ذیابیطس کے مریض عید پر گوشت کیسے کھائیں؟

مصری قومی ادارہ برائے غذائیت کی سربراہ ڈاکٹر سحر خیری نے خصوصی گفتگو میں مشورہ دیا ہے کہ گوشت روزانہ صرف ایک ہی وقت کھایا جائے اور یہ بھی اطمینان کر لیا جائے کہ وہ اُبال کر پکایا گیا ہوتاکہ اس میں چکنائی کی مقدار کم سے کم رہے۔
مصری قومی ادارہ برائے غذائیت کی سربراہ ڈاکٹر سحر خیری نے خصوصی گفتگو میں مشورہ دیا ہے کہ گوشت روزانہ صرف ایک ہی وقت کھایا جائے اور یہ بھی اطمینان کر لیا جائے کہ وہ اُبال کر پکایا گیا ہوتاکہ اس میں چکنائی کی مقدار کم سے کم رہے۔

عید الاضحیٰ کی آمد کے ساتھ ہی بعض مریض خصوصاً دائمی بیماریوں میں مبتلا افراد گوشت کے استعمال میں حد سے تجاوز کر جاتے ہیں جو کہ ان کی صحت کے لیے خطرناک پیچیدگیاں پیدا کر سکتا ہے۔

اور ان کی عید کی خوشیوں کو مکدر کر دیتا ہے،اس صورتِ حال سے بچنے کے لیے ایک مصری خاتون غذائی ماہر نے چند اہم مشورے دیے ہیں۔

ان میں موٹاپے، ذیابیطس اور دیگر دائمی بیماریوں کے مریضوں کے لیے گوشت کھانے کا صحت مند طریقہ شامل ہے۔

مصری قومی ادارہ غذائیت کی سربراہ ڈاکٹر سحر خیری نے کہا ہے کہ ان افراد کے لیے جو موٹاپے، بلند فشارِ خون، ذیابیطس، فیٹی لیور یا یورک ایسڈ جیسے امراض میں مبتلا ہیں۔

عید کے دنوں میں گوشت کھاتے وقت حد درجہ احتیاط برتنا لازم ہے اور گوشت خوری میں افراط سے سختی سے پرہیز کرنا چاہیے۔"

انھوں نے مزید کہا "ایسے افراد کے لیے بہتر یہ ہے کہ وہ دن میں صرف ایک بار گوشت کھائیں اور وہ بھی ابال کر تیار کیا ہوا تاکہ چکنائی کم سے کم ہو۔

ان ہدایات پر عمل کر کے وہ بغیر کسی خطرے کے عید کی خوشیوں سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں اور ایسی پیچیدگیوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں جو اُنھیں نقصان پہنچا سکتی ہیں۔"

ڈاکٹر سحر خیری نے اس جانب بھی توجہ دلائی کہ "گوشت خصوصاً دنبے کے گوشت میں موجود چکنائی جو اکثر نظر بھی نہیں آتی کے اثرات کو کم کرنے کے لیے کھانوں میں استعمال ہونے والی چکنائی کی مقدار کو کم کرنا ضروری ہے"۔

انھوں نے مزید کہا "کھانے کے ساتھ تازہ سبز سلاد کا ایک بڑا پیالہ ضرور لینا چاہیے کیوں کہ سلاد جسم کو وٹامن اور غذائی ریشے فراہم کرتا ہے۔

خاص طور پر اگر اس میں اجوائن یا دھنیے جیسے اجزاء شامل ہوں جو اضافی چکنائی جذب کرنے اور ہاضمے کو بہتر بنانے میں مدد دیتے ہیں۔

اور اگر مرغن کھانے کھائے جائیں تو ان کے ساتھ دہی لینا بھی مفید ہے کیوں کہ دہی میں ایسے اجزاء پائے جاتے ہیں جو ہاضمے کو تیز اور آسان بناتے ہیں۔"



from صحت https://ift.tt/eFbGTcV

Post a Comment

0 Comments