
یہ عمل ورزش سے بڑھ کر صحت اور قدرتی طور پر زندگی گزارنے میں مددگار ہوسکتا ہے۔
یوگا سنسکرت زبان کا لفظ ہے جس کا مطلب قابو پانا اور متحد کرنا ہے۔
بدھ مت اور ہندو مذہب میں یوگا جسم اور سانس کی ورزشوں اور مراقبے کا مرکب ہے۔
اس عمل کو اپنے نفس پر قابو پانے اور صحت مند رکھنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
تحقیق کے مطابق یوگا جسمانی اور نفسیاتی ورزش کا طریقہ ہے جو انسانی صحت پر خوشگوار اثرات مرتب کرتا ہے۔
عالمی ادارہ صحت کے تحت دنیا بھر میں ہر سال 21 جون کو عالمی یوم یوگا منایا جاتا ہے تاکہ دنیا بھر میں جسمانی ورزش اور ذہنی و قلبی سکون کے قریب لے جانے والے عوامل کو یاد رکھا جائے۔
اس دن کو سب سے پہلے 2014 میں بھارت نے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں تجویز کیا تھا۔
بھارت نے یوگا کی عالمی مقبولیت کو تسلیم کرنے پر عالمی برادری کا شکر ادا کرتے ہوئے 21 جون (Summer Solstice) یعنع شمالی نصف کرہ کے موسم گرما کے سولسٹس دن کو عالمی دن کے طور پر تجویز کیا۔
اقوام متحدہ میں 177 کے رکن ممالک کی طرف سے قرارداد کی حمایت کی تھی اور 2015 میں پہلی مرتبہ اس دن کو منایا گیا، جس کے ساتھ ہی عالمی سطح پر فلاح و بہبود کی ایک تحریک کا آغاز ہوا۔
اس سال کے دن کی تھیم ’یوگا فار ون ارتھ، ون ہیلتھ‘ ہے، اس حوالے سے عالمی ادارہ صحت نے اپنے بیان میں کہا کہ یوگا محض جسمانی ورزش نہیں بلکہ اندرونی سکون اور ہم آہنگی کا سفر بھی ہے۔
یہ ہمیں سکھاتا ہے کہ ہم اپنے جسم کی بات سنیں اور شعوری انداز میں زندگی آگے بڑھایں۔
from صحت https://ift.tt/8XqniLV
0 Comments