
رواں ہفتے "پی این اے ایس" جریدے میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں ماہرین نے یہ مفروضہ مسترد کیا ہے کہ ترقی یافتہ ممالک کے افراد، ترقی پذیر ممالک کے لوگوں کی نسبت زیادہ سہل پسند ہوتے ہیں۔
تحقیق میں معلوم ہوا کہ ترقی یافتہ ممالک میں رہنے والے افراد بھی اتنی کیلوریز جلاتے ہیں جتنی کم ترقی یافتہ ممالک کے لوگ (جیسے کہ کسان، گلہ بان، شکاری وغیرہ) جلاتے ہیں۔
مختلف اقوام کے 4000 مرد و خواتین پر کی جانے والی تحقیق میں بتایا گیا کہ امریکا اور دنیا میں کسی اور جگہ سُستی یا عدم فعالیت مٹاپے کی بنیادی وجہ نہیں ہے۔
تازہ ترین تحقیق میں معلوم ہوا کہ لوگوں کی غذا توانائی خرچ کرنے سے زیادہ مٹاپے سے تعلق رکھتی ہے۔
تحقیق کے سینئر مصنف پروفیسر ہرمن پونٹزر کے مطابق رپورٹ کے نتائج اس لیے بھی اہم کہ یہ ماہرینِ صحت کو مٹاپے کے اصل اسباب سمجھنے میں مدد دیں گے جس سے مریضوں کے لیے کامیاب علاج سامنے آسکیں گے۔
from صحت https://ift.tt/0jPwNA1
0 Comments